حدیث نمبر: 2187
- " اتركوني ما تركتكم، فإذا حدثتكم فخذوا عني، فإنما هلك من كان قبلكم، بكثرة سؤالهم واختلافهم على أنبيائهم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تک میں تمہیں چھوڑے رکھوں (یعنی کوئی جدید حکم نہ دوں) تم بھی مجھے چھوڑے رکھو (یعنی نئے نئے امور کے بارے میں دریافت نہ کرو) ۔ ہاں جب میں تمہیں کوئی حکم دے دوں تو اسے اپنا لو ، (یاد رکھو کہ) تم سے پہلے والی امتیں انبیا سے زیادہ سوال کرنے اور ان پر اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئیں ۔“