حدیث نمبر: 2173
- (الآن (وفي رواية: اليوم) نغزوهُم (يعني: مشركي مكة الذين انهزمُوا في غزوةِ الخندقِ) ولا يغزُونا، [نحنُ نسيرُ إليهم] ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : جب غزوہ خندق والے دن لشکروں کو بھگا دیا گیا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ’’ اب ہم (غزوہ خندق میں شکست سے دو چار ہونے والے مشرکین مکہ سے ) سے لڑنے کے لیے ان کے علاقے میں گھسیں گے ، وہ ہم پر چڑھائی نہیں کریں گے ، اب ہم ان کی طرف پیش قدمی کریں گے ۔“