کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: ہر کوئی اپنی قوم کے جھنڈے تلے ہو گا
حدیث نمبر: 2166
- (كان يستَحبُّ للرجل أن يقاتل تحت راية قومه) .
حافظ محفوظ احمد
عقبہ بن مغیرہ اپنے پردادا مخارق سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ میں جنگ جمل والے دن سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو ملا اور وہ سینگ میں پیشاب کر رہے تھے ۔ میں نے کہا: اگر میں نے آپ کے ساتھ لڑنا ہے ، تو آپ کے ساتھ ہو جاتا ہوں ؟ انہوں نے کہا: اپنے قوم کے جھنڈے کے نیچے لڑ ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آدمی کے لیے اس بات کو پسند کرتے تھے کہ وہ اپنی قوم کے جھنڈے کے نیچے لڑے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان / حدیث: 2166