کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: حیرہ مقام کی فتح کی پیش گوئی
حدیث نمبر: 2149
- " مثلت لي الحيرة كأنياب الكلاب وإنكم ستفتحونها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میرے لیے حیرہ (مقام) کو کتوں کی کچلیوں سے تشبیہ دی گئی اور عنقریب تم اسے فتح کر لو گے ۔“ ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہا: اے اللہ کے رسول ! بنت بقیلہ مجھے عطا کر دیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”وہ اسے دے دو ۔“ اس کے باپ نے آ کر کہا: ”کیا تو مجھے وہ فروخت کر دے گا ؟ اس نے کہا: جی ہاں ۔ اس نے پوچھا: کتنی قیمت میں ؟ اس نے کہا: من مانی کروں گا اور ایک ہزار درہم ( کے عوض فروخت کروں گا ) ۔ اس نے کہا: میں نے خرید لی ہے ۔ کہا گیا کہ اگر میں تیس ہزار کہتا تو ؟ اس نے کہا: بھلا ہزار سے بڑا کوئی عدد ہے ؟
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان / حدیث: 2149