کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: اشعری لوگوں کا ایثار
حدیث نمبر: 2138
- (إنّ الأشْعريّين إذا أرملُوا في الغزْو، أو قلَّ طعامُ عِيالهم بالمدينةِ؛ جمعُوا ما كانَ عندَهم في ثوْبٍ واحدٍ، ثم اقتسمُوه بينهم في إناءٍ واحدٍ بالسَّوِيَّةِ، فهم منّي وأنا منهم) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بیشک کسی غزوہ کے دوران اشعری لوگوں (میں سے ) جب بعض لوگ بے توشہ ہونے لگتے ہیں یا مدینہ میں ان کے اہل و عیال کا کھانا کم ہونے لگتا ہے تو جس کے پاس جو کچھ ہوتا ہے ، وہ سارا ایک کپڑے میں جمع کر لیتے ہیں ، پھر ایک برتن کے ذریعے برابر برابر آپس میں تقسیم کر لیتے ہیں ، یہ لوگ مجھ میں سے ہیں اور میں ان میں سے ہوں۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان / حدیث: 2138