حدیث نمبر: 2136
- (اللهمَّ! [أنتَ] خلقتَ نفسِي وأنتَ توفَّاها، لكَ مماتُها ومحياها، إن أحييتَها فاحفظها، وإن أمتَّها فاغفِر لها. اللهمَّ! إنَّي أسالُك العافِيةَ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کو حکم دیا کے جب وہ اپنے بستر پر لیٹے تو کہے : اے : اللہ ! تو نے میری جان کو پیدا کیا ہے اور تو ہی اس کو فوت کرے گا ، تیرے لیے ہی اس کا مرنا اور زندہ رہنا ہے ۔ اگر تو اس کو زندگی عطا کرئے تو اس کی حفاظت کرنا اور اگر موت دے تو بخش دینا ۔ اے اللہ ! میں تجھ سے عافیت کا سوال کرتا ہوں ۔ اس آدمی نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا : کیا تو نے یہ کلمات اپنے باپ عمر رضی اللہ عنہ سے سنے ہیں ؟ انہوں نے کہا : عمر سے اعلی شخصیت یعنی رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم سے سنے ہیں۔