کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: رسول کو تکلیف پہچانے والا اور رسول کا مقتول دونوں عذاب الہیٰ کے مستحق ہیں
حدیث نمبر: 2127
- " اشتد غضب الله على قوم فعلوا هذا برسول الله صلى الله عليه وسلم - وهو حينئذ يشير إلى رباعيته - اشتد غضب الله على رجل يقتله رسول الله صلى الله عليه وسلم فى سبيل الله ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سامنے والے دانتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : ”ان لوگوں پر اللہ تعالیٰ سخت ناراض ہوا جنہوں نے اپنے نبی کے ساتھ یہ کیا ۔ اس آدمی پر بھی اللہ تعالیٰ سخت غضبناک ہوتا ہے جس کو اللہ کا رسول ، جو جہاد کر رہا ہو ، قتل کرتا ہے ۔“