کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: جہاد کی خاطر گھوڑوں کی نگہداشت کرنا
حدیث نمبر: 2119
- (إني عُوتبتُ الليلة في الخيلِ) .
حافظ محفوظ احمد
یحییٰ بن سعید (مرسلاً) روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حال میں دیکھا گیا کہ آپ اپنے گھوڑے کا چہرہ اپنی چادر سے پونچھ رہے تھے ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں دریافت کیا گیا تو فرمایا : ”گزشتہ رات مجھے گھوڑوں کے بارے میں ڈانٹا گیا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان / حدیث: 2119
حدیث نمبر: 2120
- " عليك بالخيل فارتبطها، الخيل معقود في نواصيها الخير ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سوادہ بن ربیع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے کچھ اونٹوں کا حکم دیا اور مجھے فرمایا : ”اپنے بیٹوں کو حکم دینا کہ اپنے ناخن کاٹ دیں تاکہ اونٹنیوں اور دوسرے مویشیوں کے تھنوں کو تکلیف نہ ہو ، اور انہیں یہ بھی کہنا کہ وہ دودھ دوہیں اور ان کے بچوں کے لیے بھی چھوڑیں ، کہیں ایسا نہ ہو کہ قحط سالی کی وجہ سے وہ لاغر و کمز ور ہو جائیں ۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تیرے پاس کوئی مال ہے ؟“ میں نے کہا: جی ہاں ، میرے پاس مال ، گھوڑے اور غلام ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”گھوڑوں کو پالنے کا اہتمام کئے رکھ ، ان کو سرحدی حفاظت کے لیے تیار رکھ ۔ گھوڑے کی پیشانی کے ساتھ خیر وابستہ ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان / حدیث: 2120