کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: عورتوں کا جہاد میں شریک ہونا کیسا ہے؟ عورتوں کا بطور معالج لشکر اسلام کے ساتھ جانا
حدیث نمبر: 2093
- (يا أمّ سُليمٍ! إنّ الله عزّ وجلّ قد كفانا وأحسن) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حنین والے دن ام سلیم ، ابوطلحہ کے ساتھ تھیں ، ام سلیم کے پاس ایک خنجر بھی تھا ، ابوطلحہ نے پوچھا : ام سلیم ! یہ تیرے پاس کیا ہے ؟ اس نے کہا : میں نے یہ اٹھایا ہوا ہے کہ اگر کوئی کافر میرے قریب ہوا تو میں اس کا پیٹ پھاڑ کر آنتیں نکال دوں گی ۔ ابوطلحہ نے کہا : اے اللہ کے نبی ! کیا آپ ام سلیم کی بات سن رہے ہیں ؟ وہ ایسے ایسے کہہ رہی ہے، میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! جب وہ شکست کھا کر بے مہارے بنیں گے تو میں ان کو قتل کر دوں گی۔ آپ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ام سلیم ! بیشک اللہ عزوجل نے ہمیں کفایت کیا ہے اور بہت خوب کیا ہے۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان / حدیث: 2093
حدیث نمبر: 2094
- " اجلسي لا يتحدث الناس أن محمدا يغزو بامرأة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ ام کبشہ رضی اللہ عنہا ، جن کا تعلق قضاء قبیلے سے تھا ، نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جہاد کرنے کی اجازت طلب کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں تجھے اجازت) نہیں (دیتا)۔ “ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں زخمیوں کا علاج اور مریضوں کی دیکھ بھال کروں گی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم رہنے دو ، کہیں لوگ یہ نہ کہیں کہ محمد (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) عورتوں کو جہاد پر لیے جاتے ہیں ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان / حدیث: 2094
حدیث نمبر: 2095
- " لولا أن تكون سنة، يقال: خرجت فلانة! لأذنت لك ولكن اجلسي في بيتك ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ ام کبثہ رضی اللہ عنہا ، جو بنوعذرہ قبیلے کی خاتون ہیں ، کہتی ہیں : اے اللہ کے رسول ! مجھے ( جہاد کے لیے ) فلاں لشکر میں نکلنے کی اجازت دیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”نہیں“ اس نے کہا : اے اللہ کے نبی ! میں لڑنا نہیں چاہتی میرا ارادہ ہے کے میں زخمیوں کا دوادارو اور بیماروں کی دیکھ بھال کروں گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا : اگر اس طرح کہا جانے کی روٹین بن جانے کا اندیشہ نہ ہوتا کہ فلاں نکل گئی ہے تو میں تجھے اجازت دے دیتا ، بس تو اپنے گھر میں بیٹھی رہ ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان / حدیث: 2095