کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: اظہار تشکر کے لیے اور جہاد میں ثابت قدم رہنے کے لیے دعائیہ اشعار پڑھنا
حدیث نمبر: 2092
- (يا ابن رواحة! انزل، فَحَرِّكِ الرِّكاب) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا : ”ابن رواحہ ! نیچے اترو اور سواریوں کو بھگاؤ ۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں تو یہ کام ترک کر چکا ہوں ۔ (یہ سن کر) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا : سن اور اطاعت کر ۔ اس نے اپنے آپ کو نیچے گرا دیا اور کہا : اے اللہ ! اگر تو نہ ہوتا تو ہم نہ ہدایت پاتے ، نہ صدقہ کرتے اور نہ نماز پڑھتے ہم پر سکینت نازل کر دے اور جب (دشمنوں) سے آمنا سامنا ہو جائے تو قدموں کو ثابت قدم رکھنا ۔