حدیث نمبر: 2091
- " أجب عني، اللهم أيده بروح القدس ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ، سیدنا حسان رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے اور وہ مسجد میں باآواز بلند اشعار پڑھ رہے تھے ، انہوں نے اسے گھورا ، لیکن انہوں نے کہا : میں مسجد میں اس وقت بھی اشعار پڑھتا تھا ، جب تجھ سے بہتر ہستی (یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) مسجد میں موجود ہوتی تھی ۔ پھر وہ میری طرف متوجہ ہوئے اور کہا : میں تجھے اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا : ”(حسان ! ) تم میری طرف سے (اشعار کی صورت میں) جواب دو ۔ اے اللہ ! روح القدس کے ذریعے اس کی مدد فرما ۔“