حدیث نمبر: 2090
- " لا تصحب الملائكة ركبا معهم جلجل ".
حافظ محفوظ احمد
ابوبکر بن موسی کہتے ہیں کہ میں سالم بن عبداللہ بن عمر کے ساتھ تھا ، ام البنین کا ایک قافلہ گزرا ، اس سے گھنٹیوں کی آواز آ رہی تھی ۔ سالم نے اپنے باپ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”فرشتے اس قافلے کے ساتھ نہیں ہوتے جس میں گھونگرو (اور چھوٹی گھنٹیاں) ہوں ۔“ ان لوگوں (کے قافلے ) میں بہت سارے گھونگرو ہیں ۔