حدیث نمبر: 2066
- " من لم يغز أو يجهز غازيا أو يخلف غازيا في أهله بخير أصابه الله سبحانه بقارعة قبل يوم القيامة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس شخص نے جہاد نہیں کیا ، یا کسی غازی کو جہاد کا سامان دے کر تیار نہیں کیا یا کسی غازی کے پیچھے اس کے گھر والوں کی بہتر دیکھ بھال نہیں کی ، تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت سے پہلے کسی بڑی (اور اچانک) مصیبت اور حادثے سے دوچار کرے گا۔“