کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: غازی کو تیار کرنے اور اس کے اہل کی کفالت کرنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 2057
- (لا يجلس الرجلُ بين الرجل وابنِه في المجلس) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے کسی غازی کو اللہ کی راہ میں تیار کیا (یعنی اسے جہاد کا ساز و سامان دیا) ، اسے (اس غازی کے ثواب) جتنا اجر ملے گا اور جس نے کسی مجاہد کی، اس کے گھر میں بھلائی کے ساتھ جانشینی کی یا اس کے اہل و عیال پر خرچ کیا تو اسے بھی (مجاہد کے اجر جتنا) ثواب ملے گا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان / حدیث: 2057
حدیث نمبر: 2058
- " من جهز غازيا في سبيل الله فله مثل أجره، ومن خلف غازيا في أهله بخير، أو أنفق على أهله فله مثل أجره ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے اللہ کے راستے میں کسی غازی کو تیار کیا ، تو اسے اتنا ہی اجر ملے گا (جو غازی کو ملتا ہے) اور جس نے کسی مجاہد کی اس کے گھر میں بھلائی کے ساتھ جانشینی کی یا اس کے اہل و عیال پر خرچ کیا تو اسے بھی (مجاہد کے اجر جتنا) ثواب ملے گا۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان / حدیث: 2058
حدیث نمبر: 2059
- " للغازي أجره، وللجاعل أجره وأجر الغازي ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”غازی کو اپنا اجر ملے گا اور اس کو تیار کرنے والے کو (دو اجر ملیں گے ) ، ایک اس کا اپنا اجر اور غازی کا اجر ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان / حدیث: 2059