حدیث نمبر: 2048
- " ما على الأرض من نفس تموت، ولها عند الله خير، تحب أن ترجع إليكم ولها الدنيا إلا القتيل (في سبيل الله) ، فإنه يحب أن يرجع فيقتل مرة أخرى ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ زمین پر جو انسان بھی پایا جاتا ہے ، جب وہ مرتا ہے اور اللہ کے ہاں اس کے لیے بہتر ( انجام یعنی جنت ) ہوتی ہے تو وہ واپس آنا پسند نہیں کرتا ، اگرچہ اسے پوری دنیا ملتی ہو ، ماسوائے اللہ کے راستے میں شہید ہونے والے کے ، کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ وہ لوٹ جائے اور اسے دوبارہ شہید کر دیا جائے ۔“
حدیث نمبر: 2049
- (يا جابرُ! أمّا علمت أنّ الله عزّوجلّ أحيا أباك، فقال له: تمنَّ عليَّ، فقال: أُردُّ إلى الدُّنيا فأُقتلُ مرةً أُخرى! فقال: إنّي قضيتُ الحُكمَ: أنّهُم إليها لا يُرجعُون؟!) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجے فرمایا : ”جابر ! کیا تجھے خبر ہوئی کہ اللہ تعالیٰ نے تیرے باپ کو زندہ کر دیا ؟ ( وہ اس طرح کہ) اللہ تعالیٰ نے تیرے باپ سے کہا: کوئی آرزو کرو (میں پوری کروں گا) ۔ تیرے باپ نے کہا: مجھے دنیا میں واپس لوٹا دیا جائے ، دوبارہ قتل ہونا چاہتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ نے کہا: بے شک میں ایک فیصلہ کر چکا ہوں کہ (ایک دفعہ مر جانے والوں کو) دنیا کی طرف نہیں لوٹایا جائے گا ۔“