حدیث نمبر: 2018
- " لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم من يسم في الوجه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص پر لعنت فرمائی ہے ، جو چہرے میں داغ کر نشان لگاتا ہے ۔
حدیث نمبر: 2019
- " أما بلغكم أني قد لعنت من وسم البهيمة في وجهها، أو ضربها في وجهها؟! فنهى عن ذلك ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایسا گدھا گزارا گیا ، جس کے چہرے کو داغا گیا تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کیا تم لوگوں کو یہ حدیث نہیں پہنچی کہ میں نے اس آدمی پر لعنت کی ہے جو جانور کو اس کے چہرے پر داغتا ہے یا اس کے چہرے پر مارتا ہے ؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے سے منع کر دیا ۔