کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: اللہ تعالیٰ کی تخلیق میں تبدیلی کرنے والی عورتوں پر لعنت
حدیث نمبر: 2017
- " لعن الله الواشمات والمستوشمات [والواصلات] والنامصات والمتنمصات والمتفلجات للحسن، المغيرات خلق الله ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ تعالی نے لعنت کی ہے گودنے والیوں پر ، گدوانے والیوں پر ، بال جوڑنے والیوں پر ، ابروؤں کے بال اکھاڑ کر ان کو باریک کرنے والیوں پر ، خوبصوتی کے لیے دانتوں کے درمیان فاصلہ کرنے والیوں پر اور اللہ تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی صورت میں تبدیلی کرنے والیوں پر ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / اللباس والزينة واللهو والصور / حدیث: 2017