کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: سونے اور ریشم کا حکم
حدیث نمبر: 1998
- " الذهب والحرير حلال لإناث أمتي، حرام على ذكورها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کے لیے حلال ہے ، لیکن مردوں کے لیے حرام ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / اللباس والزينة واللهو والصور / حدیث: 1998
حدیث نمبر: 1999
- " طوق من نار يوم القيامة. قاله لمن رأى عليه جبة مجيبة بحرير ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جبہ دیکھا کہ جس کا گریبان ریشم کا بنا ہوا تھا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”قیامت والے دن (اس کے عوض) آگ کا ایک طوق ہو گا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / اللباس والزينة واللهو والصور / حدیث: 1999
حدیث نمبر: 2000
- " كان يمنع أهله الحلية والحرير ويقول: إن كنتم تحبون حلية الجنة وحريرها فلا تلبسوها في الدنيا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کنبے کو زیور اور ریشم سے منع کرتے تھے اور فرما تے تھے : ”اگر تم جنت کا زیور اور ریشم پہننا پسند کرتے ہو ، تو پھر دنیا میں یہ نہ پہنا کرو ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / اللباس والزينة واللهو والصور / حدیث: 2000
حدیث نمبر: 2001
- " من لبس الحرير في الدنيا لم يلبسه في الآخرة ومن شرب الخمر في الدنيا لم يشربه في الآخرة ومن شرب في آنية الذهب والفضة في الدنيا لم يشرب بها في الآخرة ثم قال: لباس أهل الجنة وشراب أهل الجنة وآنية أهل الجنة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے دنیا میں ریشم پہن لیا ، وہ اسے آخرت میں نہ پہن سکے گا ، جس نے دنیا میں شراب پی لی ، وہ اسے آخرت میں نہ پی سکے گا اور جس نے دنیا میں سونے اور چاندی کے برتنوں میں (کھا) پی لیا ، وہ آخرت میں ان میں نہیں (کھا) پی سکے گا ۔ “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”یہ (ریشم) اہل جنت کا لباس ہے اور (شراب) اہل جنت کا مشروب ہے اور (سونے چاندی کے برتن) اہل جنت کے برتن ہیں ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / اللباس والزينة واللهو والصور / حدیث: 2001
حدیث نمبر: 2002
- " نهى عن خاتم الذهب وعن خاتم الحديد ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی اور لوہے کی انگوٹھی سے منع فرمایا ہے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / اللباس والزينة واللهو والصور / حدیث: 2002