کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: معصفر لباس پہننا ممنوع ہے، لباس میں کافروں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنا حرام ہے، خوب سرخ کپڑا منع ہے
حدیث نمبر: 1983
- " نهى عن المفدم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خوب لال (اور ڈھڈھاتے سرخ) کپڑے سے منع فرمایا ۔
حدیث نمبر: 1984
- " كان يلبس يوم العيد بردة حمراء ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید والے روز سرخ کی چادر زیب تن کرتے تھے ۔
حدیث نمبر: 1985
- " إن هذا من لباس الكفار فلا تلبسها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر دو معصفر کپڑے دیکھ کر فرمایا : ”یہ کافروں کے کپڑے ہیں ، پس یہ نہ پہنا کرو ۔“
حدیث نمبر: 1986
- " ثلاثة لا تقربهم الملائكة: الجنب والسكران والمتضمخ بالخلوق ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”فرشتے ان تین افراد کے قریب نہیں آتے : جنبی ، نشے میں چور اور خلوق خوشبو میں لت پت ۔“