حدیث نمبر: 1966
- " البذاذة من الإيمان. يعني التقشف ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”شکستہ حالی بھی ایمان میں سے ہے ۔“ یعنی قصداً راحت و لذت اور خوشحالی کو ترک کرنا ۔
حدیث نمبر: 1967
- " ويل للنساء من الأحمرين: الذهب والمعصفر ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”عورتوں کے لیے دو چیزوں سے ہلاکت ہے : سونا اور معصفر ۔“
حدیث نمبر: 1968
- " كان يمنع أهله الحلية والحرير ويقول: إن كنتم تحبون حلية الجنة وحريرها فلا تلبسوها في الدنيا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کنبے کو زیور اور ریشم سے منع کرتے تھے اور فرماتے تھے : ”اگر تم جنت کا زیور اور ریشم پہننا پسند کرتے ہو ، تو پھر دنیا میں نہ پہنا کرو ۔“