حدیث نمبر: 1960
- " أكرموا الشعر ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بالوں کی تعظیم کیا کرو ۔“
حدیث نمبر: 1961
- " من كان له شعر فيلكرمه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس کے بال ہوں ، وہ ان کی تکریم کیا کرے۔ “
حدیث نمبر: 1962
- " إن اتخذت شعرا فأكرمه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سعید بن عبدالرحمٰن جحشی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا : ’’ اگر تمہارے بال ہوں تو ان کی تعظیم کیا کرو ۔“
حدیث نمبر: 1963
- " كان يكثر دهن رأسه ويسرح لحيته بالماء ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر پر بہت زیادہ تیل لگاتے تھے اور پانی لگا کر داڑھی کی کنگھی کرتے تھے ۔
حدیث نمبر: 1964
- " كان ينهانا عن الإرفاه، قلنا: وما الإرفاه؟ قال: الترجل كل يوم ".
حافظ محفوظ احمد
عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک صحابی مصر میں عامل تھا ، اس کے بال بکھرے ہوئے ، بلکہ بہت بکھرے ہوئے تھے ، اس کے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک دوسرا صحابی آیا اور اسے کہا: کیا وجہ ہے کہ تیرے بال بہت زیادہ بکھرے ہوئے ہیں ، حالانکہ تو امیر بھی ہے ؟ انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں «اِرْفَاه» سے منع فرمایا ۔ ہم نے پوچھا: «اِرْفَاه» سے کیا مراد ہے ؟ انہوں نے کہا: روزانہ کنگھی کرنا ۔
حدیث نمبر: 1965
- " نهى صلى الله عليه وسلم عن الترجل إلا غبا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنگھی کرنے سے منع فرمایا ، مگر کبھی کبھار ۔