حدیث نمبر: 1956
- " جريه شبرا، فقالت (أم سلمة) إذا تنكشف القدمان، قال: فجريه ذراعا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کپڑے کے نچلے حصے کو گھسیٹنے کے بارے ( وعیدی کلمات ) ارشاد فرمائے تو میں ( ام سلمہ ) نے پوچھا: اے اللہ کے رسول ! ہم (عورتوں) کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ایک بالشت (کپڑا زمین پر) گھسیت لے ۔“ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اس طرح تو پاؤں ننگے ہو سکتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تو پھر ایک ہاتھ گھسیٹ لے ۔“
حدیث نمبر: 1957
- " ذيل المرأة شبر. قلت: إذن تخرج قدماها؟ قال: فذراع، لا يزدن عليه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”(پاؤں کو ڈھانپنے کے بعد) عورت کے کپڑے کا آخری حصہ مزید ایک بالشت لمبا ہونا چاہئے ۔“ میں نے کہا: اس طرح تو ان کے پاؤں بے پردہ ہو سکتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تو پھر ایک ہاتھ سہی ، وہ اس سے زیادہ نہیں لٹکا سکتیں ۔“