حدیث نمبر: 1946
- " كان يرخي الإزار من بين يده ويرفعه من ورائه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام جناب عکرمہ کہتے ہیں : میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا ، جب وہ ازار پہنتے تھے تو اس کا سامنے والا حصہ ڈھیلا کرتے ، یہاں تک کہ اس کے کنارے پاؤں کی پشت کو چھونے لگتے ، لیکن پچھلی جانب سے ازار اٹھا لیتے ۔ میں نے ان سے کہا: تم اس طرح ازار کیوں باندھتے ہو ؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح ازار باندھتے ہوئے دیکھا ۔