حدیث نمبر: 1944
- " عليكم بالإثمد، فإنه منبتة للشعر مذهبة للقذى مصفاة للبصر ".
حافظ محفوظ احمد
عون بن محمد حنفیہ اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ اثمد سرمے کا لازمی طور پر اہتمام کیا کرو ، کیونکہ بالوں کو اگانے والا ، آنکھ کی کیچ (اور چیپڑ) کو ختم کرنے والا اور نظر کو جلا بخشنے والا ہے ۔“
حدیث نمبر: 1945
- " عليكم بالإثمد عند النوم، فإنه يجلو البصر وينبت الشعر ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا، ”تم سوتے وقت اثمد سرمہ استعمال کیا کرو ، کیونکہ وہ نظر کو جلا بخشتا ہے اور (پلکوں کے ) بال اگاتا ہے ۔“