حدیث نمبر: 1941
- " إذا اكتحل أحدكم فليكتحل وترا وإذا استجمر فليستجمر وترا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب کوئی آدمی سرمہ ڈالے تو طاق (سلائیوں) سے سرمہ ڈالے اور جب کوئی آدمی پتھروں سے استنجا کرے تو وہ بھی طاق (پتھروں ) سے استنجا کرے ۔“
حدیث نمبر: 1942
- " كان يكتحل في عينه اليمنى ثلاث مرات واليسرى مرتين ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دائیں آنکھ میں تین دفعہ اور بائیں آنکھ میں دو دفعہ سرمہ ڈالتے تھے ۔
حدیث نمبر: 1943
- " كان يكتحل وترا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم طاق (سلائیوں) سے سرمہ ڈالتے تھے ۔