کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: سر کی حجامت کے آداب
حدیث نمبر: 1940
- " احلقوه كله أو اتركوه كله ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بچہ دیکھا ، اس کے بعض بال منڈوائے ہوئے اور بعض چھوڑے ہوئے تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایسا کرنے سے منع کیا اور فرمایا : ”سر کے سارے بال منڈوا دیا کرو یا پھر سارے چھوڑ دیا کرو ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / اللباس والزينة واللهو والصور / حدیث: 1940