کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: اللہ تعالیٰ کے گھروں میں تصاویر بنانا یا رکھنا حرام ہے
حدیث نمبر: 1935
- " قاتل الله قوما يصورون ما لا يخلقون ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کعبہ میں گیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تصویریں دیکھیں اور پانی کا ایک ڈول منگوایا ۔ میں لے کر آیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو مٹانا شروع کر دیا اور فرمانے لگے : ’’ اللہ تعالیٰ اس قوم کو ہلاک کرے جو ان چیزوں کی تصویریں بناتے ہیں ، جن کو وہ پیدا نہیں کر سکتے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / اللباس والزينة واللهو والصور / حدیث: 1935
حدیث نمبر: 1936
- (كان في الكعبة صورٌ، فأمَرَ عمر بن الخطاب أنْ يمحوَها، فَبَلَّ عمرُ ثوباً ومحاها به، فدخلها - صلى الله عليه وسلم - وما فيها من شيءٍ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : کعبہ میں کچھ تصاویر تھیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ ان کو مٹا دیں ۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک کپڑا گیلا کیا اور ان کو مٹا دیا ۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ میں داخل ہوئے تو اس میں کوئی (تصویر) نہیں تھی ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / اللباس والزينة واللهو والصور / حدیث: 1936