حدیث نمبر: 1928
- " نهى النبي صلى الله عليه وسلم يوم خيبر عن لحوم الحمر الأهلية، وأذن في لحوم الخيل ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر والے دن گھریلو گدھوں کے گوشت سے منع کر دیا اور گھوڑوں کے گوشت میں اجازت (برقرار رکھی) ۔
حدیث نمبر: 1929
- " لا تأكل الحمار الأهلي ولا كل ذي ناب من السباع ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول ! مجھے بتلائیں کہ میرے لیے کون سی چیز حلال اور کون سی چیز حرام ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”گھریلو گدھے اور ہر کچلی والے درندے کا گوشت نہ کھایا کر ۔ “