کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: «لیس علی الذین آمنوا وعملوا الصالحات جناح فیما طعموا» کی تفسیر
حدیث نمبر: 1920
ـ (لمّا نزلتْ هذه الآيةُ: "ليسَ على الذينَ آمنُوا وعمِلُوا الصالحاتِ جُناحٌ فيما طَعِمُوا إذا ما اتَّقَوا وآمنُوا وعمِلُوا الصالحاتِ ثم اتّقَوا وآمنُوا ثم اتّقَوا وأحسَنُوا والله يحب المحسنين"؛ قال لي [يعني: ابن مسعود] : «قيل لي: أنت منهم» ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : جب یہ آیت نازل ہوئی : «لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا إِذَا مَا اتَّقَوْا وَآمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ ثُمَّ اتَّقَوْا وَآمَنُوا ثُمَّ اتَّقَوْا وَأَحْسَنُوا وَاللَّـهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ» (5-المائدة:93) ”ایسے لوگوں پر جو کہ ایمان رکھتے ہیں اور نیک کام کرتے ہیں ، اس چیز میں کوئی گناہ نہیں ، جس کو وہ کھاتے پیتے ہیں ، جبکہ وہ لوگ تقویٰ رکھتے ہوں اور ایمان رکھتے ہوں اور نیک کام کرتے ہوں ، پھر پرہیزگاری کرتے ہوں اور ایمان رکھتے ہوں ، پھر پرہیزگاری کرتے ہوں اور خوب نیک عمل کرتے ہوں ، اللہ تعالیٰ ایسے نیکو کاروں سے محبت رکھتے ہیں ۔ “ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”مجھے کہا گیا ہے کہ تو بھی ان میں سے ہے۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان / حدیث: 1920