حدیث نمبر: 1918
- " نهى عن الثوم والبصل والكراث ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لہسن ، پیاز اور گندنا کھانے سے منع فرمایا ۔
حدیث نمبر: 1919
- " كلوه - يعني الثوم -، فإني لست كأحدكم، إني أخاف أن أوذي صاحبي. [يعني الملك] ".
حافظ محفوظ احمد
عبیداللہ بن ابویزید اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں : میں سیدہ ام ایوب رضی اللہ عنہا جس کے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اترے تھے ، کے پاس گیا ، اس نے مجھے بیان کیا کہ ہم لوگوں نے ( خاصا ) تکلف کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کچھ سبزیوں سے ایک کھانا تیار کیا ، لیکن جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ناپسند کیا اور اپنے صحابہ سے فرمایا : ’’ تم (یہ لہسن) کھا لو ، میں تمھاری طرح کا نہیں ہوں ، مجھے یہ ڈر ہے کہ کہیں اپنے ساتھی (فرشتے ) کو کوئی تکلیف نہ دے بیٹھوں ۔“