کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ سبزی
حدیث نمبر: 1908
- " كان يحب الدباء ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کدو پسند کرتے تھے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان / حدیث: 1908
حدیث نمبر: 1909
- " هذا القرع - هو الدباء - نكثر به طعامنا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر بن طارق رضی اللہ عنہ (جن کو ابن ابی طارق بھی کہا جاتا ہے ) کہتے ہیں : میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ان کے گھر گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کدو پڑے تھے ۔ میں نے کہا: یہ کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”یہ کدو ہیں ، ہم اسے اپنے کھانے میں بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان / حدیث: 1909