کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: مردار کا چمڑا پاک کیا جا سکتا ہے
حدیث نمبر: 1883
- " لو أخذتم إهابها، يطهرها الماء والقرظ ".
حافظ محفوظ احمد
عالیہ بنت سبیع کہتی ہیں : احد مقام پر میری کچھ بکریاں تھیں ، وہ مرنے لگ گئیں ۔ میں زوجہ رسول سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی اور صورتحال کا تذکرہ کیا ۔ انہوں نے کہا: اگر تو ان کے چمڑے لے کر ان سے استفادہ کرتی رہے ( تو درست ہے ) ۔ میں نے کہا: کیا ایسا کرنا میرے لیے حلال ہو گا ؟ انہوں نے کہا: جی ہاں ، کچھ لوگ اپنی ( مردار ) بکری کو گدھے کی طرح گھسیٹتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا : ”کاش تم لوگ اس کا چمڑا لے لیتے ۔“ انہوں نے کہا: یہ تو مردار ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”پانی اور قرظ کے پتے اس کو پاک کر دیں گے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان / حدیث: 1883