کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدو لوگوں کے کھانے سے منع فرمایا
حدیث نمبر: 1878
- " نهى أن نأكل طعام (وفي رواية: هدية) الأعراب ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : ام سنبلہ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دودھ کا ہدیہ لے کر میرے پاس آئی ، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس موجود نہ تھے ۔ میں نے اسے کہہ دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدوؤں کے کھانوں سے منع کیا ہے ۔ اتنے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”ام سنبلہ ! یہ تمہارے پاس کیا ہے ؟“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول ! دودھ ہے ، آپ کے لیے بطور ہدیہ لے کر آئی ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ام سنبلہ ! ( کسی پیالے میں) ڈالو اور ابوبکر کو دو ۔“ پھر فرمایا : ”ام سنبلہ ! (پھر کسی پیالے میں) ڈالو اور عائشہ کو دو ۔“ پھر فرمایا : ”ام سنبلہ ! اور ڈالو“ اس نے اس دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نوش فرما لیا ۔ میں (عائشہ) نے کہا: ہائے ! میرے کلیجے کو اطمینان نصیب ہو ۔ اے اللہ کے رسول ! کیا آپ نے بدو لوگوں کے کھانے سے منع نہیں کیا تھا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”عائشہ ! یہ (ام سنبلہ لوگ) بدو نہیں ہیں ، یہ ہمارے دیہات والے ہیں اور ہم ان کے شہر یا قصبے والے ہیں ، لہٰذا یہ بدو نہیں ہیں ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان / حدیث: 1878