کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: پانی ملا پتلا دودھ
حدیث نمبر: 1867
- (إن آخر زادك من الدنيا ضيحٌ من لبنٍ. يعني: عمار بن ياسرٍ) .
حافظ محفوظ احمد
ابراہیم بن سعد اپنے باپ اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں : میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو صفین کے مقام پر ، جس دن وہ شہید ہوئے ، کہتے ہوئے سنا : جنت قریب کر دی گئی اور خوبصورت آنکھوں والی حور سے شادی کر لی گئی ، آج ہم اپنے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ملیں گے ۔ اور ایک روایت میں ہے کہ ہم اپنے محبوبوں یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی جماعت کو ملیں گے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ فرمایا تھا کہ دنیا سے تیرا آخری توشہ پانی ملا پتلا دودھ ہو گا ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان / حدیث: 1867