حدیث نمبر: 1862
- " أطعموا الطعام، وأطيبوا الكلام ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”(لوگوں کو) کھانا کھلایا کرو اور عمدہ کلام کیا کرو ۔“
حدیث نمبر: 1863
- " أطعموا الطعام، وأفشوا السلام، تورثوا الجنان ".
حافظ محفوظ احمد
محمد بن زیاد کہتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرتے اور کہتے تھے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”(لوگوں کو) کھانا کھلاؤ اور سلام کو عام کرو ، جنتوں کے وارث بن جاؤ گے ۔“