کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: مشروب میں گرنے والی مکھی کو نکالنے کا طریقہ اور وجہ
حدیث نمبر: 1847
- " إن أحد جناحي الذباب سم والآخر شفاء، فإذا وقع في الطعام فامقلوه، فإنه يقدم السم ويؤخر الشفاء ".
حافظ محفوظ احمد
سعید بن خالد کہتے ہیں : میں ابوسلمہ کے پاس گیا ، اس نے مکھن اور کھجور اور آٹے وغیرہ کی بنائی ہوئی کوئی چیز پیش کی ۔ اتنے میں ایک مکھی کھانے میں گر پڑی ، ابوسلمہ نے اپنی انگلی کے ساتھ اسے (کھانے میں) ڈبویا ۔ میں نے کہا: ماموں جان ! یہ کیا کر رہے ہیں ؟ انہوں نے کہا: سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بے شک مکھی کے ایک پر میں زہر ہے اور دوسرے میں شفا ۔ اگر یہ کھانے میں گر جائے تو اس کو مکمل ڈبو دیا کرو ، کیونکہ یہ (گرتے وقت) زہر والے پر کو مقدم کرتی ہے اور شفا والے پر کو مؤخر ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان / حدیث: 1847