کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: برتن میں سانس لینا منع ہے
حدیث نمبر: 1834
- " كان إذا شرب تنفس ثلاثا، وقال: هو أهنأ وأمرأ وأبرأ ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پانی پیتے تو (پانی کے دوران) تین سانس لیتے اور فرماتے تھے : ”یہ انداز زیادہ مزیدار ، خوشگوار اور صحت یاب ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان / حدیث: 1834
حدیث نمبر: 1835
- " كان يشرب في ثلاثة أنفاس، إذا أدنى الإناء إلى فمه سمى الله تعالى وإذا أخره حمد الله تعالى، يفعل ذلك ثلاث مرات ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضہ اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تین سانس لے کر (مشروب ) پیتے تھے ۔ جب برتن اپنے منہ کے قریب کرتے تو اللہ کا نام لیتے اور جب (برتن کو منہ سے ) دور کرتے تو اللہ تعالیٰ کی تعریف کرتے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے تین دفعہ کرتے تھے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان / حدیث: 1835
حدیث نمبر: 1836
- " إذا شرب أحدكم فلا يتنفس في الإناء فإذا أراد أن يعود فلينح الإناء ثم ليعد إن كان يريد ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب کوئی آدمی پانی پئے تو برتن کے اندر سانس نہ لے ، اگر وہ مزید پانی پینا چاہتا ہو تو ( پہلے سانس لے لے اور ) برتن کو (منہ سے ) دور کر دے اور مزید ارادہ ہونے کی صورت میں پھر پینا شروع کرے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان / حدیث: 1836
حدیث نمبر: 1837
- " نهى عن النفخ في الشراب، فقال له رجل: يا رسول الله إني لا أروى من نفسي واحد، فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم : فأبن القدح عن فيك، ثم تنفس قال: فإني أرى القذاة فيه، قال: فأهرقها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پینے (کے برتن) میں (یا پینے کے دوران) سانس لینے سے منع فرمایا ۔ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول ! میں تو ایک سانس کے دوران پئے جانے والی پانی سے سیراب نہیں ہوتا ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا : ”تو پھر پیالے کو منہ سے دور کر کے سانس لے لیا کرو (اور پھر پی لیا کرو) ۔“ اس نے کہا: اگر مجھے اس میں کوئی تنکا نظر آ جائے تو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تو پھر اسے بہا دیا کرو ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان / حدیث: 1837