حدیث نمبر: 1808
- " يعق عن الغلام ولا يمس رأسه بدم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبد مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بچے کی طرف سے عقیقہ کیا جائے گا اور اس کے سر پر خون نہیں لگایا جائے گا ۔ “
حدیث نمبر: 1809
- " عق عن نفسه بعدما بعث نبيا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعثت کے بعد اپنی طرف سے عقیقہ کیا تھا ۔