کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: ایک دفعہ شراب پینے سے چالیس روز نماز قبول نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 1801
- " لا يشرب الخمر رجل من أمتي فتقبل له صلاة أربعين صباحا ".
حافظ محفوظ احمد
ابن دیلمی ، جو بیت المقدس میں فروکش تھا ۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کی تلاش میں مدینہ ٹھہرا ، جب اس نے عبداللہ کے بارے میں پوچھا: تو بتلایا گیا کہ وہ تو مکہ کی طرف جا چکے ہیں ۔ وہ بھی ان کے پیچھے چل دیا ، (مکہ آنے پر) معلوم ہوا کہ وہ تو طائف کی طرف روانہ ہو چکے ہیں ۔ وہ ان کی کھوج میں طائف کو روانہ ہو گیا اور بلآخر انہیں ایک کھیت میں پا لیا ۔ وہ شراب نوشی میں بدنام ایک قریشی آدمی کے ساتھ ایک دوسرے کی کوکھ پر ہاتھ رکھ کر چل رہے تھے ۔ جب میں انہیں ملا تو سلام کہا ، انہوں نے میرے سلام کا جواب دیا۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کون سی چیز تجھے یہاں لے آئی ہے؟ تو کہاں سے آیا ہے؟ میں نے انہیں سارا واقعہ سنایا اور پھر پوچھا: اے عبداللہ بن عمرو ! کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شراب کے بارے میں کچھ فرماتے سنا ؟ انہوں نے کہا: جی ہاں ۔ (یہ سن کر) قریشی نے اپنا ہاتھ کھینچا اور چلا گیا ۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ۔ ” میری امت کا جو آدمی شراب پیتا ہے ، چالیس روز تک اس کی نماز قبول نہیں ہوتی ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان / حدیث: 1801