حدیث نمبر: 1794
- " لا تشرب مسكرا، فإني حرمت كل مسكر ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن کی طرف بھیجا ۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! وہاں کچھ (مخصوص) مشروبات پائے جاتے ہیں ، میں ان میں سے کون سا پی سکتا ہوں اور کون سا ترک کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہ کون سے (مشروبات) ہیں ؟“ میں نے کہا: وہ ”بتع“ اور ”مزر“ ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”بتع“ اور ”مزر“ کسے کہتے ہیں ؟ میں نے کہا: شہد کی نبیذ کو ” بتع“ اور مکئی کی نبیذ کو ” مزر“ کہتے ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بس نشہ آور مشروب نہیں پینا کیونکہ میں نے ہر نشہ آور چیز کو حرام قرار دیا ہے ۔ “