کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: مریض کی لیے بعض کھانے مضر ہو سکتے ہیں
حدیث نمبر: 1658
- " يا علي أصب من هذا فهو أنفع لك ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ ام المنذر بنت قیس انصاریہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بھی تھے ، جو ابھی بھی ( کسی بیماری سے ) صحت یاب ہوئے تھے ۔ کچھ نیم پختہ کھجوریں ، جو پک گئیں تھیں ، لٹکی ہوئی تھیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو کھانا شروع کر دیا اور سیدنا علی بھی کھانے کے لیے کھڑے ہوئے ، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں کہہ کر منع فرمانا شروع کر دیا : ” رک جاؤ ، کیونکہ ابھی تک بیماری کی کمزوری باقی ہے ۔ “ سو وہ رک گئے ۔ میں نے جو اور چقندر کا ایک کھانا تیار کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر آئی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” علی ! یہ کھانا کھاؤ ، یہ تمہارے لیے زیادہ مفید ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطب والعيادة / حدیث: 1658