حدیث نمبر: 1653
- " لعن الله العقرب لا تدع مصليا ولا غيره. ثم دعا بماء وملح وجعل يمسح عليها ويقرأ بـ * (قل يا أيها الكافرون) * و * (قل أعوذ برب الفلق) * و * (قل أعوذ برب الناس) * ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بچھو نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ڈنگ مارا ، اس حال میں کہ آپ نماز پڑھ رہے تھے ۔ جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : ” اللہ تعالی بچھو پر لعنت کرے ، یہ نمازی کو چھوڑتا ہے نہ غیر نمازی کو ۔ پھر پانی اور نمک منگوا کر متاثرہ جگہ پر لگاتے اور «قُلْ يٰٓاَيُّهَا الْكٰفِرُوْنَ» «قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ» «قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ» پڑھتے رہے ۔ “