حدیث نمبر: 1642
- " إن يك من الشؤم شيء حق ففي المرأة والفرس والدار ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر کسی چیز میں نحوست کا ہونا درست ہوتا تو وہ بیوی ، گھوڑے اور گھر میں ہوتا ۔“
حدیث نمبر: 1643
- " الشؤم في الدار والمرأة والفرس ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”گھر ، بیوی اور گھوڑے میں نحوست ہوتی ہے ۔“
حدیث نمبر: 1644
- " لا شؤم، وقد يكون اليمن في ثلاثة: في المرأة والفرس والدار ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا مخمر بن معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ”کوئی نحوست نہیں ، البتہ تین چیزوں میں خیر و برکت ہوتی ہے ، یعنی بیوی ، گھوڑے اور گھر میں ۔“