کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: گائے کا دودھ شفا، گھی دوا اور گوشت بیماری ہے
حدیث نمبر: 1638
- " ألبانها شفاء وسمنها دواء ولحومها داء. يعني البقر ".
حافظ محفوظ احمد
زہیر بن معاویہ اپنی بیوی سے روایت کرتے ہیں ، اس نے ملیکہ بنت عمر سے سنا ، راوی نے یہ بات بھی ذکر کی کہ اس نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خلافت میں مالکوں کو ان کی بکریاں واپس کر دی تھیں ۔ بہرحال ملیکہ نے اسے کسی تکلیف ( کے علاج ) کے لیے گائے کا گھی استعمال کرنے کی تجویز دی تھی اور کہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”گائیوں کا دودھ شفا ہے ، ان کا گھی دوا ہے اور ان کا گوشت بیماری ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطب والعيادة / حدیث: 1638
حدیث نمبر: 1639
- " إن الله عز وجل لم ينزل داء إلا أنزل له شفاء إلا الهرم، فعليكم بألبان البقر، فإنها ترم من كل الشجر ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ نے بڑھاپے کے علاوہ ہر بیماری کا علاج نازل کیا ہے ، گائیوں کا دودھ لازمی طور پر استعمال کیا کرو ، کیونکہ یہ ہر قسم کا درخت چرتی ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطب والعيادة / حدیث: 1639
حدیث نمبر: 1640
- " عليكم بألبان البقر، فإنها ترم من كل شجر، وهو شفاء من كل داء ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم لوگ گائیوں کا دودھ استعمال کیا کرو ، کیونکہ یہ ہر قسم کا درخت کھاتی ہے ، ( اس کا دودھ ) ہر بیماری سے شفا ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطب والعيادة / حدیث: 1640