حدیث نمبر: 1622
- " من تداوى بحرام لم يجعل الله له فيه شفاء ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریره رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے حرام چیز کے ساتھ علاج کیا ، اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس میں شفا نہیں بنائے گا ۔“
حدیث نمبر: 1623
- " إن الله خلق الداء والدواء، فتداووا، ولا تتداووا بحرام ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابو دردا رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بیشک اللہ تعالیٰ نے بیماری اور اس کی شفا دونوں چیزیں نازل کی ہیں ، اس لیے تم علاج کیا کرو ، لیکن حرام چیز کو بطور دوا استعمال نہ کرو ۔“