حدیث نمبر: 1621
- " من تطبب ولا يعلم منه طب، فهو ضامن ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے ( ڈاکٹری کے کامل علم کے بغیر ) علاج کیا اور اس کی طب معروف نہیں تھی تو وہ ( نقصان ہونے کی صورت میں ) خود ذمہ دار ہو گا ۔“