کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: سینگی لگوانا
حدیث نمبر: 1604
- " إذا هاج بأحدكم الدم فليحتجم، فإن الدم إذا تبيغ بصاحبه يقتله ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کسی کا خون بھڑکنے لگ جائے ( یعنی بلڈ پریشر بلند ہو جائے ) تو وہ سینگی لگوائے ، کیونکہ خون کے جوش مارنے سے آدمی کی موت واقع ہو سکتی ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطب والعيادة / حدیث: 1604
حدیث نمبر: 1605
- " إن كان في شيء مما تداوون به خير ففي الحجامة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جن چیزوں کو تم بطور علاج استعمال کرتے ہو ، اگر ان میں کوئی بہتری ہے تو وہ سینگی لگوانے میں ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطب والعيادة / حدیث: 1605
حدیث نمبر: 1606
- " إن كان في شيء من أدويتكم خير ففي شرطة محجم، أو شربة من عسل أو لذعة بنار، وما أحب أن أكتوي ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ مقنع کی بیمار پرسی کے لیے آئے اور کہا : میں یہیں بیٹھا رہوں گا جب تک تو پچھنے نہیں لگوائے گا ، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا : ” اگر تمہاری دواؤں میں خیر ہے تو وہ سینگی لگوانے میں یا شہد پینے میں یا داغنے میں ہے ، لیکن میں داغنے کو ناپسند کرتا ہوں ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطب والعيادة / حدیث: 1606
حدیث نمبر: 1607
- " إن فيه (يعني الحجامة) شفاء ".
حافظ محفوظ احمد
بکیر کہتے ہیں کہ عاصم بن قتادہ نے انہیں بیان کیا کہ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ مقنع کی تیمارداری کرنے کے لیے گئے اور کہا : میں یہیں بیٹھا رہوں گا جب تک تو سینگی نہیں لگوائے گا ، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ” بےشک اس میں شفا ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطب والعيادة / حدیث: 1607
حدیث نمبر: 1608
- (إن كان في شيءٍ شفاءٌ؛ ففي شرطةِ مِحْجَمٍ، أو شَرْبَةِ عَسَلٍ، أو كَيّةٍ تصيبُ ألماً، وأنا أكرهُ الكيَّ ولا أحبُّه)
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر کسی چیز میں شفا ہے تو وہ سینگی لگوانے میں ، شہد پینے میں یا داغنے میں ہے ، لیکن میں داغنے کو مکروہ سمجھتا ہوں اور اسے پسند نہیں کرتا ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطب والعيادة / حدیث: 1608
حدیث نمبر: 1609
- " الحجامة على الريق أمثل وفيه شفاء وبركة وتزيد في العقل وفي الحفظ، فاحتجموا على بركة الله يوم الخميس، واجتنبوا الحجامة يوم الأربعاء والجمعة والسبت ويوم الأحد تحريا، واحتجموا يوم الاثنين والثلاثاء، فإنه اليوم الذي عافى الله فيه أيوب من البلاء وضربه بالبلاء يوم الأربعاء، فإنه لا يبدو جذام ولا برص إلا يوم الأربعاء أو ليلة الأربعاء ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا : نافع ! میرے خون میں حدت پیدا ہو گئی ہے ، کوئی پچھنے لگانے والا آدمی تلاش کر کے لاؤ ، کوشش کرنا کہ وہ نرمی والا ہو اور بوڑھا ہو نہ کہ بچہ ۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا : ” نہار منہ سینگی لگوانا افضل ہے ، اس میں شفا اور برکت ہوتی ہے اور عقل اور ضبط میں اضافہ ہوتا ہے ۔ اللہ کا نام لے کر جمعرات والے دن سینگی لگواؤ ۔ بدھ ، جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو سینگی لگوانے سے گریز کرو ، سوموار اور منگل کو پچھنے لگوایا کرو ، کیونکہ اللہ تعالی نے اس دن میں ایوب علیہ السلام کو بیماری سے شفا دی تھی اور بدھ والے دن ان میں آزمائش میں مبتلا کیا تھا ۔ کوڑھ پن اور پھلبہری بھی بدھ والے دن یا رات کو ہی ظاہر ہوتی ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطب والعيادة / حدیث: 1609
حدیث نمبر: 1609M
- " من احتجم لسبع عشرة وتسع عشرة وإحدى وعشرين كان شفاء من كل داء ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے ( چاند کی ) سترہ ، انیس اور اکیس تاریخ کو سینگی لگوائی تو یہ ہر بیماری سے شفا ہو گی ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطب والعيادة / حدیث: 1609M
حدیث نمبر: 1610
- " كان يحتجم على الأخدعين والكاهل وكان يحتجم لسبع عشرة وتسع عشرة وإحدى وعشرين ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گردن کی دونوں جانب دو پوشیدہ رگوں اور پیٹھ کے بالائی حصے پر سینگی لگواتے تھے اور ( چاند کی ) سترھویں ، انیسویں اور اکیسویں تاریخ کو پچھنے لگواتے تھے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطب والعيادة / حدیث: 1610
حدیث نمبر: 1611
- " كان يحتجم في رأسه، ويسميه أم مغيث ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سر میں سینگی لگواتے تھے اور اسے ام مغیث کہتے تھے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطب والعيادة / حدیث: 1611
حدیث نمبر: 1612
- " خير ما تداويتم به الحجامة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بہترین چیز جس سے تم علاج کرتے ہو ، وہ پچھنے لگوانا ہیں ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطب والعيادة / حدیث: 1612
حدیث نمبر: 1613
- " خير ما تداويتم به الحجامة والقسط البحري، ولا تعذبوا صبيانكم بالغمز ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بہترین چیز جس سے تم علاج کرتے ہو ، وہ سینگی لگوانا اور قسط بحری ہیں ۔ اپنے بچوں کو چوکا دے کر تکلیف نہ دیا کرو ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطب والعيادة / حدیث: 1613
حدیث نمبر: 1614
- " خير يوم تحتجمون فيه سبع عشرة وتسع عشرة وإحدى وعشرين، وما مررت بملأ من الملائكة ليلة أسري بي إلا قالوا: عليك بالحجامة يا محمد! ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بہترین دن جس میں تمہیں سینگی لگوانی چاہیے ، وہ ( چاند کا ) سترھواں ، انیسواں اور اکیسواں دن ہے ۔ میں معراج والی رات فرشتوں کے جس گروہ کے پاس سے بھی گزرا ، اس نے یہی کہا : اے محمد ! سینگی لگوانے کا اہتمام ضرور کرنا ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطب والعيادة / حدیث: 1614