کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: اچھی فال لینا
حدیث نمبر: 1586
- " لا شيء في الهام، والعين حق، وأصدق الطير الفأل ".
حافظ محفوظ احمد
حیہ بن حابس تیمی اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”الو میں کوئی نحوست نہیں ہے ، نظر لگ جانا برحق ہے اور سب سے اچھا شگون فال لینا ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطب والعيادة / حدیث: 1586
حدیث نمبر: 1587
- " أصدق الطيرة الفأل، والعين حق ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا محمد بن قیس سے روایت ہے کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا گیا : کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا : فال تو تین چیزوں میں : گھر ، گھوڑے اور بیوی میں ہوتی ہے ؟ انہوں نے کہا : (اگر میں ہاں میں جواب دوں تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وہ بات منسوب کی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمائی ۔ البتہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں فرماتے سنا تھا : ”سب سے بہترین شگون اچھی فال ہے اور نظر لگ جانا حق ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطب والعيادة / حدیث: 1587