حدیث نمبر: 1579
- " إذا اشتكى المؤمن أخلصه الله كما يخلص الكير خبث الحديد ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب مومن بیمار ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے (گناہوں سے) یوں صاف کر دیتا ہے ، جیسے دھونکنی لوہے کی میل کچیل کو دور کر دیتی ہے ۔“
حدیث نمبر: 1580
- " لا تسبي الحمى فإنها تذهب خطايا بني آدم كما يذهب الكير خبث الحديد ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام سائب یا ام مسیب کے پاس گئے اور فرمایا : ”تجھے کیا ہو گیا ہے ؟ تو کانپ رہی ہے ؟“ اس نے کہا : بخار ہے ، اللہ اس میں برکت نہ کرے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بخار کو گالی نہ دیا کر ، کیونکہ یہ بنو آدم کے گناہوں کو اس طرح مٹا دیتا ہے ، جیسے دھونکنی لوہے کی میل کچیل کو دور کر دیتی ہے ۔
حدیث نمبر: 1581
- " ما يصيب المؤمن من وصب ولا نصب ولا سقم ولا حزن حتى الهم يهمه إلا كفر به من سيئاته ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوسعید اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ”مسلمان کو جو بھی بیماری ، تکان اور تکلیف اور غم پہنچتا ہے ، حتی کہ وہ فکرمند ہوتا ہے ، اس کی وجہ سے اس کے گناہ معاف ہوتے ہیں ۔“