حدیث نمبر: 1558
- " ما من بني آدم مولود إلا يمسه الشيطان حين يولد، فيستهل صارخا من مس الشيطان ، غير مريم وابنها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”سیدہ مریم علیہا السلام اور ان کے بیٹے ( عیسی علیہ السلام ) کے علاوہ بنو آدم کا ہر بچہ جب پیدہ ہوتا ہے تو شیطان اسے چھوتا ہے ، اس وجہ سے وہ زور سے چلاتا ہے ۔“ پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی: «وَاِنِّىْٓ اُعِيْذُهَابِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ» اور میں اس (مریم) کو اور اس کی اولاد کو مردود شیطان سے بچانے کے لیے تیری پناہ میں دیتی ہوں ۔“